راولپنڈی،17منشیات فروش گرفتار

قبضہ سے ساڑھی14کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج

جمعہ 22 مارچ 2024 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی17ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے ساڑھی14کلو سے زائد چرس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم نعمت اللہ سی1کلو600گرام چرس،ملزم یٰسین سے 01کلو 500گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم گلریز سی1کلو350گرام چرس،ملزم سکندر سے 01کلو300گرام چرس، ملزم یامین سے 1کلو30گرام چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم دانش سے 01کلو360گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم ادریس سے 1کلو 120گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم سید میر سے 525گرام چرس،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم نفیس سے 250 گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم رزاق سے 540گرا م چرس،ملزم شکیل سے 510گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم نثا ر سے 640گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم عارف سے 520گرام چرس،ملزم احسان اللہ سے 528گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم ظہیر سے 630گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم حماد سے 660گرام چرس،کلرسیداں پولیس نے ملزم عبید اللہ سے 530گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :