Live Updates

پی ٹی آئی احتجاج کیلئے پنجاب بھرمیں دو دو چار چار کی صورت میں صرف ساڑھے 900 لوگ نکال سکی

عمران خان کے بیٹوں کے نام پر پی ٹی آئی میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے ، قاسم اور سلیمان نے آنا ہوتا تو دو سال میں نائیکوپ بھی بنوا لیتے۔ وزیرمملکت سینیٹرطلال چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 اگست 2025 23:45

پی ٹی آئی احتجاج کیلئے پنجاب بھرمیں دو دو چار چار کی صورت میں صرف ساڑھے ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 اگست 2025ء ) وزیرمملکت سینیٹرطلال چوہدری نے کہا ہے کہپی ٹی آئی احتجاج کیلئے پنجاب بھرمیں دو دو چار چار کی صورت میں ساڑھے 900 لوگ نکلے ، عمران خان کے بیٹوں کے نام پر پی ٹی آئی میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں احتجاج کا حق دیا گیا لیکن احتجاج کرنے کی کچھ شرائط بھی ہیں۔

دفعہ 144لگانی ضروری ہوتی ہے کیونکہ پاکستان میں دہشتگردی ہے، 5اگست کو دہشتگردی کے حوالے سے بڑا الرٹ رہنے کا دن ہے۔پورے اسلام آباد سے 100 سے بھی کم لوگ باہر نکلے۔ جبکہ پورے پنجاب میں ساڑھے 900 لوگ نکلے ، تھوڑے تھوڑے وقت کیلئے اور دو دو چار چار کی صورت میں نکلے ۔ پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا تھا اس کیلئے درخواست دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں بھی احتجاج کیلئے جگہ اور وقر بتانا پڑتا ہے۔

تین صوبوں کے ڈی سیز نے پی ٹی آئی سے رابطے کئے لیکن کسی نے جگہ نہیں بتائی۔ عمران خان کے بیٹوں کے آنے کی باتیں میڈیا کیلئے ہے، اگر عمران خان کے بیٹوں نے آنا ہوتا تو وہ دو سال میں ویزہ بھی لے لیتے، نائیکوپ بھی بنا لیتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مجھے قاسم اور سلیمان سے متعلق نہ ویزہ دیا اور نائیکوپ بنانے کا بھی نہیں کہا ۔ پی ٹی آئی صرف میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے ۔

دوسری جانب میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام آفرز ٹھکرا دی ہیں،بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ، نتھیا گلی اوربیرون ملک جانے کی پیشکش ہوئی۔ مسئلہ عمران خان کی رہائی کا نہیں مسئلہ حقیقی آزادی کا ہے، ملک میں چینی کی قلت ہے اب پھر چینی امپورٹ کی جارہی ہے، کل ہم نے چیف جسٹس کو خط لکھا کہ جوڈیشل کمیشن بناکر اس کی انکوائری کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات