ادارہ شماریات کا رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی
ہفتہ وار بنیاد پر1.13 فیصد کمی سے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہوکر29.06 فیصد کی سطح پر آگئی، وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ
محمد علی جمعہ 22 مارچ 2024 22:00
(جاری ہے)
وفاقی بیورو برائے شماریات نے بتایا کہ 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 36.73 فیصد، پیاز19.58 فیصد، آلو4.02 فیصد، لہسن 2.87 فیصد، دال ماش 1.25فیصد، آٹا 1.02 فیصد، چینی 0.95 فیصد، دال مسور0.86 فیصد، اور ڈیزل کی قیمت میں 0.60 فیصد کمی ہوئی۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 1.49 فیصد، شرٹنگ 0.74 فیصد، بیف 0.53 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 0.48 فیصد، مٹن 0.42 فیصد، سرسوں کاتیل 0.40 فیصد، اری0.69، چاول 0.25 فیصد، خشک دودھ 0.14 فیصد اور جارجٹ کی قیمت میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 17 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 9 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔وفاقی بیورو برائے شماریات کے مطابق سب سے کم یعنی 17 ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 1.83 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔اسی طرح 19 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپس کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں بالترتیب 1.64 فیصد، 1.34 فیصد، 1.25 فیصد اور0.91 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 21.96 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں25.93فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں33.23فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 30.68 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 26.20فیصدرہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.