یوم پاکستان،مختلف شعبہ جات کی متحرک 829شخصیات کو سول ایوارڈ ملیں گے

جمعہ 22 مارچ 2024 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) یوم پاکستان مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والی 829شخصیات کو سول ایوارڈ ملیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق3شخصیات کو ستارہ امتیاز، 9کو تمغہ امتیاز، 7کو نشان امتیاز ملے گا، 2شخصیات کو ہلال پاکستان، ایک کو ہلال شجاعت، 40کو ہلال امتیاز اور18کو ہلال قائداعظم کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایک شخصیت کو ستارہ پاکستان، 20کو ستارہ شجاعت، 63کو ستارہ امتیاز ملے گا۔

70افراد صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حاصل کریں گے، 3 شخصیات کو ستارہ قائداعظم، 4کو ستارہ خدمت، 25کو تمغہ شجاعت ملے گا،260شخصیات کو تمغہ امتیاز، چار کو تمغہ خدمت ایوارڈ ملے گا۔کورونا کے دوران صحت کے شعبہ میں خدمات دینے والی 299شخصیات کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا، ایوان صدر میں کل 80سے زائد شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا، اعزازات کی تقریبات چاروں صوبائی گورنرز ہائوس میں بھی ہوں گی۔

(جاری ہے)

سول ایوارڈ حاصل کرنے والی اہم شخصیات میں فواد حسن فواد، افتخار عارف، ہاکی کے کھلاڑی اصلاح الدین شامل ہیں، عوامی خدمات پر سید قائم علی شاہ، راجہ ظفر الحق، ڈاکٹرشمشاد اختر ایوارڈ حاصل کریں گی۔پاکستان کیلئے خدمات دینے پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود بھی ایوارڈ حاصل کریں گے،بیوروکریٹ مشتاق سکھیرا، راحت علی خان، انور مسعود، زاہد ملک صحافی، ماہر معیشت ڈاکٹر محمد جہانزیب خان بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔

طارق فاطمی، طارق باجوہ، طارق پاشا بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں، 18سفرا کو ہلال قائد اعظم دیا جائے گا، فنکارہ شبنم، گلوکار فاخر محمود، صحافی واصف ناگی، کوہ پیما نائلہ کیانی بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔گلوکارہ شازیہ منظور، کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی، صحافی سلمان غنی، سہیل وڑائچ بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں، صحافی وقار ستی، فاروق عادل، نقی حیدر نقی، شمع جونیجو، فہد حسین، افتخار احمد بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔