ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی کا 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام

�ال قبل آج ہی کے دن بانیان پاکستان نے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا جو کہ 14اگست 1947کو شرمندہ تعبیر ہو،کنوینرایم کیو ایم پاکستان

جمعہ 22 مارچ 2024 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنو ینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نی23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 83 سال قبل آج ہی کے دن بانیان پاکستان نے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا جو کہ 14اگست 1947کو شرمندہ تعبیر ہوا آج کے دن ہمیں اس عہد کا عزم کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق تعمیر کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ اس ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی و جمہوری ریاست بنانا ہے جہاں سب کوبلا امتیاز و مذہب ور نگ برابری کے حقوق حاصل ہوں گے اور ملک کے استحکام کیلئے صلا حیتو ں کے جو ہر دکھا نے اور پاکستان کو اسکے اصل مقام پر کھڑا کر نے کے عزم کی بھی ضرورت ہے، انکا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر ایک ایسے نظام کیلئے جدو جہد کرنی ہے کہ بانیان پاکستان کے ارتقا کے مطابق ہو۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک با دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و تعمیر میں نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ایک ایسا پاکستان تعمیر کرنا ہوگا جہاں سب معاشی،اقتصادی،سیاسی،سماجی اور مذہبی آزادی کے ساتھ رہ سکیں۔