پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام

ہفتہ 23 مارچ 2024 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مطالعے کی عادات کو فروغ دینے کیلئے عبد الحکیم مراد کی تصنیف ’گیارہویں مباحث پر تبصرہ‘ اور مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے کی’خطباتِ ملتان‘ پر تعارفی گفتگوکا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلسفہ سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رشید ارشد نے’گیارہویں مباحث پر تبصرہ‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب 100 پیتھی افورزمز پر مشتمل ہے، جسے ’تنازعات‘ کہا جاتا ہے، جس میں اخلاقیات، کائناتیات، مابعدالطبیعات، الہیات، قانون اور تاریخ سمیت متنوع موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انگلش سٹڈیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ زیب خان نے مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری کے پیش کردہ سات علمی مکالموں کی تالیف ’خطباتِ ملتان‘ کی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام میں نظام عدل و سیاست، اسلام کا معاشی نظام، پیغمبر اسلام (ﷺ) کی زندگی کے سماجی پہلوؤں اور بعد ازاں حقائق پر مبنی دلائل کی بنیاد پر وطن عزیز کی مضبوطی جیسے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ چیف لائبریرین ڈاکٹرمحمد ہارون عثمانی نے تقریب میں شرکت پر طلباء، فیکلٹی ممبران اور مقررین کا شکریہ ادا کیا۔