رینجرز، پولیس، اے این ایف اورکسٹم انٹیلی جنس کی لانڈھی نیشنل ہائی وے نزد گھگرپھاٹک مشترکہ کارروائیاں

1700لیٹر ایرانی ڈیزل،ایک عدد ٹینک، ایک عدد پیٹر، ایک عدد فیولنگ مشین، 1.220کلو آئس، 8.600کلو چرس، 6 عدد موبائل فونز، 7 عدد گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور 15عدد پاسپورٹ برآمد

ہفتہ 23 مارچ 2024 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان رینجرزسندھ، پولیس، اینٹی نارکوٹیکس فورس اورکسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پرکراچی کے علاقے لانڈھی، نیشنل ہائی وے نزد گھگھر پھاٹک اور ملحقہ علاقوں میں مختلف مقامات پرمشترکہ کارروائیوں کے دوران 1700 لیٹر ایرانی ڈیزل، ایک عدد ٹینک، ایک عدد پیٹر، ایک عدد فیولنگ مشین، 1.220 کلو آئس، 8.600 کلو چرس، 6 عدد موبائل فونز، 7 عدد گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور 15عدد پاسپورٹ برآمد کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے منشیات کی روک تھام اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔برآمد شدہ منشیات اے این ایف جبکہ ایرانی تیل اور دیگر سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔ رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔