یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں 23 مارچ "قوم کی شان" کے عنوان سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2024 16:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں 23 مارچ "قوم کی شان" کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا جس میں معزز چیئرمین بورڈ آف گورنرز فیصل منظور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد ریحان یونس، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار کا آغاز پینل ڈسکشن سے ہوا جہاں مہمانوں نے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ثابت قدمی اور عزم پر زور دیتے ہوئے اپنے متاثر کن زندگی کے سفر کو شیئر کیا۔

اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ سیمینار کا اختتام مہمانوں کو ان کی شراکت اور کامیابیوں کی علامت شیلڈز سے کیا گیا۔ صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر مریم نعمان، رجسٹرار محمد یعقوب، ڈین انٹر لنکیجز فیکلٹی ڈاکٹر اسلم ڈار، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، اور مہمان خصوصی سی ای او ڈیپلکس مسرت مصباح، کمشنر ایف بی آر فرزانہ گوہر اور معروف کاروباری شخصیات نے سیمینار میں شرکت کی۔