اسلام آباد، 15 بھکاریوں سمیت 28 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

ہفتہ 23 مارچ 2024 16:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے 15پیشہ ور بھکاریوں سمیت28جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن15 پیشہ ور بھکا ریو ںسمیت 28جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دو ملزمان عثمان طا رق اور اعجا ز مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم نعمان نا صر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ رمنا پولیس نے دو ملزمان عثمان علی اور الطاف حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی02کلو گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ سنبل پولیس نے دو ملزمان محمد شہزاد اور محمد علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2,590گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے ملزم نظا م کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 130گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم محمد اسامہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا،تھا نہ کھنہ پولیس نے غیر قا نو نی طور ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم عبداللہ رشید کو گرفتار کرلیا، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے دو ملزمان عرفان شاہ اور شبیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 685گر ام ہیر وئن برآمدکرلی، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ملزم محمد حسیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520گر ام چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران15پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔