امریکا کو بتادیا اگر تنہا بھی رفح میں داخل ہونا پڑے تو ہونگے، اسرائیلی وزیراعظم

اگر اس میں ہمیں امریکی حمایت حاصل نہ بھی ہوئی تب بھی اس کام کو سرانجام دیں گے،بیان

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:11

امریکا کو بتادیا اگر تنہا بھی رفح میں داخل ہونا پڑے تو ہونگے، اسرائیلی ..
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رفح کے معاملے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو بھی پیغام دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اپنے فوجی دستے بھیجنے کے عزم پر قائم ہے جہاں ایک ملین سے زائد فلسطینی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو نے کہا کہ اگر اس میں ہمیں امریکی حمایت حاصل نہ بھی ہوئی تب بھی اس کام کو سرانجام دیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو بھی بتادیا تھا کہ اسرائیل کے پاس حماس کو شکست دینے کے لیے رفح میں داخل ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ انٹونی بلنکن کو کہا ہ ہمیں امید ہے اس کام میں امریکا کا تعاون حاصل ہوگا لیکن اگر ہمیں یہ اکیلے بھی کرنا پڑے تو کریں گے۔