مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی سیاسی و جمہوری خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،سلمان عبداللہ مراد

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) ڈپٹی میئر کراچی اور پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر سلمان عبداللہ مراد نے مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 95ویں یوم پیدائش پر 23 مارچ کو اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی سیاسی و جمہوری خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا کی سیاسی تاریخ میں مادر جمہوریت کی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی، بیگم نصرت بھٹو نے مضبوط اور مستحکم جمہوریت کی خاطر قید و بند اور تشدد برداشت کیا تھا، عہد ساز شخصیت مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ہمارے دلوں اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔