غیرت مند حکمران قوم کی عزت و آبرو کے محافظ ہوتے ہیں ، سندھ باب الاسلام ہے اہل سندھ محمد بن قاسم کے اس کردار کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے،ممتاز حسین سہتو
ہفتہ 23 مارچ 2024 20:17
(جاری ہے)
قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ امریکہ کی قید میں ہے۔ آج پھر دنیا محمد بن قاسم کی منتظر ہے جو ظلم کا راج ختم اور انصاف کا بول بالا کرے،’’یومِ باب الاسلام‘‘اس عہد کی تجدید اور اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم حق کی بقا، ظلم کے خاتمے اور دین کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، محمد بن قاسم کی سندھ آمد، امن اور عدل و انصاف قائم کرنے سمیت ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محمد بن قاسم نے سندھ دھرتی پر ظلم اور جبر کے نظام کو نیست ونابود کرکے یہاں کے لوگوں کو راجا داہر کی غلامی سے نجات دلائی اور اپنی مظلوم بہن کو قید سے رہائی دی جبکہ آج 57مسلم ممالک کے باوجود ڈاکٹرعافیہ صدیقی جیسی مظلوم بہن امریکی جیل میں قید اور ظلم برداشت کررہی ہے لیکن حکمرانوں کی غیرت اور حمیت نہیں جاگتی۔
محمدبن قاسم نے سندھ میں توحید کی جو شمع روشن کی، آنے والے ادوار میں اسی سے روشنی لے کر صوفیا کرام اور مبلغینِ عظام نے اسلام کی اشاعت اور ترویج کاسلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورا ملک آج بھی بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن حکمرانوں کے سر پر جوں نہیں رینگتی ، حکمرانوں کو ملک میں جاری بدامنی ، فلسطین کے مظلوم اور غیور مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی اور ان مدد کیلئے میدان میں نکلنا ہوگا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمدرفیق منصوری ، مقامی امیر انور علی ملک بھی موجود تھے ،پروگرام کا اھتمام جماعت اسلامی کے رہنما شیر محمد ملک اور ان کے صاحب زادوں کی طرف سے کیا گیا تھا ، جس میں شہر کی تاجر برادری سمیت لوگوں۔نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.