سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:32

سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے ،سپیکر کی روسی پارلیمان، عوام، حکومت اور متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیاجبکہ ماسکو میں دہشتگردی کی افسوسناک واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا بھی اظہار کیا،ایاز صادق نے کہا کہ مشکل گھڑی میں روسی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشتگردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں وہ انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشتگردی جیسے ناسور سے نبرد آزما ہے۔