uداعش نے ماسکو میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، امریکی میڈیا

روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں کراسنوگورسک شہر میں عیسائیوں کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیا، داعش

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:05

E واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) داعش نے ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ نے سوشل میڈیا پر منسلک چینلز پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں داعش نے کہا کہ اس نے روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں کراسنوگورسک شہر میں عیسائیوں کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیا، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔