وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سابق سفارت کار اور سابق چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابق سفارت کار اور سابق چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےمرحوم کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ شہر یار خان ایک منجھے ہوئے سفارت کار تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کے بیرون ملک تعلقات کے فروغ میں احسن کردار ادا کیا،اپنی بطور ہائی کمشنر اور سفیر تعیناتیوں کے دوران انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مفادات کی بہترین طریقے سے ترویج کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور چئیرمین دونوں مرتبہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں،پاکستان کی سفارت کاری اور کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔\932