یو ایس ایڈ نے انٹرنیٹ سنسرشپ کی حوصلہ افزائی کی، رپورٹ میں انکشاف

مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو ایسی آن لائن معلومات نہ مل سکیں جو یوایس ایڈ کے سرکاری بیانیے کے خلاف ہوں،دستاویز

اتوار 24 مارچ 2024 13:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) امریکا کی امداد دینے والی سرکاری ایجنسی یو ایس ایڈ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ امدادی ایجنسی انٹرنیٹ کو سنسر کرنے کے لیے حکومتوں، ٹیکنالوجی کمپنیوں، اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت حاصل کردہ ایک دستاویز میں کہاگیاکہ سنسرشپ سے یوایس ایڈ کا بڑا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو ایسی آن لائن معلومات نہ مل سکیں جو یوایس ایڈ کے سرکاری بیانیے کے خلاف ہوں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ یوایس ایڈ چاہتی تھی ویڈیو گیمز اور آن لائن میسیج بورڈز کو ریگولیٹ کیا جائے اور لوگوں کو متبادل میڈیا کے بجائے اشرافیہ کے لیے نرم گوشہ رکھنے والی ویب سائٹس کی جانب لگایا جائے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ امدادی ایجنسی انٹرنیٹ کو سنسر کرنے کے لیے حکومتوں، ٹیک کمپنیوں، اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے۔