ڈی جی رینجرز سندھ کی شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

اتوار 24 مارچ 2024 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے۔

(جاری ہے)

میجر جنرل اظہر وقاص نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اٴْنہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیحملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ فوج کے افسران اور جوان دہشت گردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :