محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی تقرری حکومت کی صحت کیلئے بہتر ہے،رانا ثنااللہ

اتحادی حکومت میں 5 سال کی حکومتی مدت مکمل ہونے کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی، لیگی رہنما

اتوار 24 مارچ 2024 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو وزارتیں دینے پر کہا ہے کہ محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی تقرری حکومت کی صحت کیلئے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ محسن نقوی کی وزارتِ داخلہ اور محمد اورنگزیب کی وزارتِ خزانہ میں تقرری حکومت کے مستقبل کی ضامن ہے، دونوں کی تقرری حکومت کی صحت کے لیے بہتر ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ ورنہ ملک کے مستقبل کے لیے تو اسحاق ڈار بھی بہتر تھے۔ انہوںنے کہاکہ 16 ماہ کی اتحادی حکومت نہ ہوتی تو آج ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملتی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہباز شریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو ان دنوں میں ہی معاملہ تلخ ہوجاتا، اتحادی حکومت میں 5 سال کی حکومتی مدت مکمل ہونے کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔