Live Updates

عرفان صدیقی نے عمران خان کے جیل میں ہونیوالے اخراجات کا ریکارڈ مانگ لیا

جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خصوصی رہائشی یونٹ پر ایک کروڑ روپے کے اخراجات کے بارے میں حقائق بھی سامنے لائے جائیں، (ن )لیگی

اتوار 24 مارچ 2024 16:40

ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 179 دنوں میں بانی پی ٹی آئی سے 65 افراد نے 976 ملاقاتیں کیں، اس حوالے سے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 179 دن میں 30 لاکھ روپے سے زائد کے کھانے کے اخراجات کے بارے میں بھی حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خصوصی رہائشی یونٹ پر ایک کروڑ روپے کے اخراجات کے بارے میں حقائق بھی سامنے لائے جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات