یوم پاکستان پر برج خلیفہ پاکستانی پرچم میں رنگ گیا

استنبول کے تاریخی باسفورس پل کو بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے سفید اور سبز رنگ سے روشن کیا گیا

اتوار 24 مارچ 2024 16:40

دبئی /استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) یوم پاکستان پر متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کی بلندترین عمارت برج خلیفہ پاکستانی پرچم میں رنگ گئی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں بھی یوم پاکستان منایا گیا اور دبئی میں دنیا کی بلندترین عمارت برج خلیفہ پاکستانی پرچم میں رنگ گئی۔برج خلیفہ کے سنگم برج پارک میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔اس کے علاوہ استنبول کے تاریخی باسفورس پل کو بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے سفید اور سبز رنگ سے روشن کیا گیا۔