ٌالیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے ، اعجاز سنجرانی

۱ ضلع چاغی کے عوام نے اعتماد کا اظہار کرکے میر صادق خان سنجرانی کامیاب بنایا ان کے اعتماد پر پورااتریں گے

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

$تفتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) ایم پی اے چاغی محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویڑن کے ڈویژنل آرگنائزر ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی نے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا اور بلدیہ ریسٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا جہاں انہوں نے عوام کے مسائل سنے اس موقع پر تفتان کے سرکاری اداروں کے سربراہان ،خان پینل کے قبائلی معتبرین ،بلوچستان عوامی پارٹی کے ورکرز ، یو سی تفتان کے چیئرمین اور کونسلران سمیت صحافیوں نے شرکت کیا عوامی مسائل سننے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈویڑنل آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے ضلع چاغی کے عوام نے جو اعتماد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما حاجی میر صادق خان سنجرانی پر کیا اور انھیں ایم پی اے چاغی منتخب کیا ان شائ اللہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ایم پی اے چاغی حاجی میر صادق خان سنجرانی نے جامع منصوبہ بندی کی ہے اور ہر مہینے عوام کے مسائل کے لیے کھلی کچہری کا بھی اہتمام کیا جائے گا عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام محکموں کے سربراہان کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گا انہوں نے کہا کہ امن و امان ہو یا صحت ، تعلیم ، آب نوشی تمام شعبوں میں بہتری کے لیے کوششیں تیز کی جائے گی اس کے علاؤہ انہوں نے تفتان میں مختلف قبائلی معتبرین کے گھر میں فوتگیوں پر اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے اور ان ایصال ثواب کے لئے دعائیں کیں ان کے ہمراہ رسالدار میجر سردار اکبر جان سنجرانی ، رسالدار لیویز جاوید علی عیسیٰ زئی ،خادم نوکنڈی بابو نوراحمد محمدزئی ، میر عمران مری ، چیئرمین یو سی تفتان 22 میر نذیر احمد محمد حسنی ، وائس چیئرمین محمد اکبر خان نوتیزئی ، وائس چیئرمین یو سی 23 تفتان تالاب پیر جان سمالانی ، خان سنجرانی پینل کے قبائلی معتبرین حاجی خان محمد مندازئی ، حاجی دوست محمد شیرزئی ،حاجی عبدالمنان محمد حسنی ، حاجی غلام محمد حسنی ، محمد رمضان سمالانی ، ملک سعید سمالانی ، محمد آصف برہان زئی ، شفیع احمد سمالانی ،میر منظور احمد ابابکی ، میر لیاقت علی عیسیٰ زئی ، جنت گل خلجی و دیگر تھے۔