qپاکستان یورپ کو ڈیوٹی فری ایکسپورٹس کا فائدہ نہ اٹھا سکا

ڑ*جی ایس پی پلس معاہدے کے تحت ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کی رعایت پاکستان کو حاصل گزشتہ ماہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو پاکستان کی ایکسپورٹ میں چھ اعشاریہ نو فیصد کی کمی آئی

اتوار 24 مارچ 2024 19:20

vاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان یورپ کو ڈیوٹی فری ایکسپورٹس کا فائدہ نہ اٹھا سکا، جی ایس پی پلس معاہدے کے تحت ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کی رعایت پاکستان کو حاصل ہے، گزشتہ ماہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو پاکستان کی ایکسپورٹ میں چھ اعشاریہ نو فیصد کی کمی ائی، رواں مالی سال کے 8 ماہ میں یورپین یونین کو 8 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرپایا، گزشتہ مالی سال کے اٹھ ماہ میں یورپین ان کو 8 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی تھی ،ایکسپورٹ میں اس کمی کی وجہ یورپی یونین کے مختلف ممالک میں پاکستان کی اشیاء کی امپورٹ میں کمی قرار دی گئی ہے، یورپ کے مغربی شمالی اور جنوبی ممالک میں پاکستان کی ایکسپورٹ رواں مالی سال کے ماہ میں کم ہوئی، یورپی یونین کو مجموعی ایکسپورٹ میں چار اعشاریہ 4 فیصد کی کمی ائی ،جرمنی ہالینڈ فرانس اٹلی اور بلجیئم کو پاکستان کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ،ان ممالک کو ایکسپورٹ میں 13 اعشاریہ 2 فیصد کمی ہوئی ،ان ممالک کو ایکسپورٹ کی مالیت 3 ارب کی بجائے 2 اعشاریہ 6 ارب ڈالر رہی ،البتہ مشرقی یورپ کو ایکسپورٹ 377 ملین ڈالر سے بڑھ کر 408 ملین ڈالر ہو گئی ،جنوبی یورپ کو ایکسپورٹ 1 اعشاریہ 99 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1 اعشاریہ 97 ارب ڈالر رہ گئی ،سپین کو ایکسپورٹ 924 ملین ڈالر سے بڑھ کر 967 ملین ڈالر ہو گئی ،اٹلی کو ایکسپورٹ 759 ملین ڈالر سے کم ہو کر 734 ملین ڈالر رہ گئی ،شمالی یورپ ممالک کو ایکسپورٹ 437 ملین ڈالر سے کم ہوکر 424 ملین ڈالر رہ گئی ،بریکزٹ معاہدے سے نکلنے کے بعد برطانیہ کو ایکسپورٹ 2۔

(جاری ہے)

2 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1 اعشاریہ 97 ارب ڈالر رہ گئی۔