،23 مارچ 1940 کو قراردا د پاکستان منظور ہوئی قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت اور علامہ و اقبال کے خواب کو عملی تعبیر ملی،امجد خان آفریدی

اتوار 24 مارچ 2024 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم اور تاریخی دن ہے جب مسلمانوں کیلئے ایک واضح منزل کی نشاندہی کی گئی،23 مارچ 1940 کو قراردا د پاکستان منظور ہوئی قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت اور علامہ و اقبال کے خواب کو عملی تعبیر ملی۔

امجد افریدی نے کہا کہ 23 مارچ کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند اور محبت کرنیوالا ملک ہے کسی نے ہماری خود مختاری اور علاقائی سلامتی کو چیلنج کرنیکی ہمت کی تو ہم بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

افواج پاکستان نے نا صرف ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا بلکہ عالمی سطح پر دہشتگردی اور امن دشمنوں کیخلاف کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا، افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین پیشہ وارانہ اور نڈر افواج میں ہوتا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور رہنما اصولوں اتحادہ ایمان اور تنظیم پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ملکی ترقی و و خوشحالی کیلئے سب کو سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کراقدامات اٹھانے ہونگے۔مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی چنگل سے جلد آزاد ہو گا۔ کشمیریوں کی منزل ہی پاکستان ہے۔