شانگلہ، شاہرہ قراقرم پر لوئر کوہستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پٹن کے قریب ٹریفک حادثہ تین افراد جان بحق جبکہ دو زخمی

اتوار 24 مارچ 2024 20:45

ک شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) شاہرہ قراقرم پر لوئر کوہستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پٹن کے قریب ٹریفک حادثہ تین افراد جان بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، جان بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل پولیس اہلکار اپر کوہستان میں ڈیوٹی کے لیے جارہا تھا کہ دیگر کے ہمراہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ واقعہ اتوار کے روز عصر کے وقت لوئر کوہستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پٹن بازار کے اگے نالے میں پیش ایا۔

گاڑی غواگئی موٹر کار سوات مینگورہ سے چلاس جارہی تھی کہ پٹن میں حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ پٹن پولیس کے مطابق گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جس میں تین افراد موقع ہی پر جان بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے زخمیوں اور جان بحق ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس میں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور جان بحق ہونے والے افراد کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا شاہراہ قراقرم پر پیش انے والے واقعہ میں جان بحق ہونے والو میں 1-عنایت اللہ ولد شفیع اللہ سکنہ لوئر دیر2-سعید انور ولد عبدالخالق سکنہ کیڑئی بشام شانگلہ3- شیر محمد ولد جلداد سکنہ بھٹوگاہ دیامر جبکہ زخمی افراد میں1- شاہ جہان ولد رحمت علی سکنہ ہربن بھاشہ۔

(جاری ہے)

2- شوکت ولد سیداللہ سکنہ سوات ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مقامی افراد اور رسکیو نے ٹریفک حادثے میں جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور بعد میں انہیں لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔۔