سکیور اسلامک فرانس کی جانب سے خاران میں مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم

پیر 25 مارچ 2024 14:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) رمضان المبارک میں سکیور اسلامک فرانس کی جانب سے خاران کے 2مختلف دیہاتوں میں مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کےمطابق 400 زائد مستحق گھرانوں میں رمضان پیکیج تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

سکیور اسلامک فرانس کی جانب سےسروے کے دوران انتہائی غریب گھرانوں، معذور افراد اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کا نام لسٹ کر کے ٹوکن دیا گیا تھا،ٹوکن کے مراحل مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ مسکان قلات گورنمنٹ بوائز ہائی سکول او کلی گوزگی میں خشک فوڈ پیکیج دیے گئے جن میں کھجور،آٹا،دال چاول سمیت دیگر اشیا خوردونوش کی چیزیں شامل ہیں۔

سینئر پروویشنل کوارڈینیٹر شفیق الرحمن مینگل،سینئر پروجیکٹ افیسر سمی اللہ جمالدینی،سوشل اورگنائزر زاہد محمد حسنی او دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاں سکیور اسلامک فرانس کے جانب سے نوشکی اور خاران میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ،ایس آئی ایف کا مقصد غریب مستحق افراد تک ریلف پہنچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر نوشکی اور خاران کے کم دست اور مستحق لوگ جن کو ہمارے تعاون کی ضرورت ہے ہم جلد ان تک امداد پہنچانے کے لیے کوشش کریں گے تاکہ دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر غریب افراد بھی مستفید ہو سکیں۔