سندھ ہائی کورٹ، لاپتہ شہریوں کی تصاویر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر شائع کرنے کی ہدایت

عدالت عالیہ کالاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی

پیر 25 مارچ 2024 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کی تصاویر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر شائع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں 15 سالہ بچے سمیت 10 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ لاپتہ شہریوں کے اہلخانہ نے بتایا کہ عدالتوں اور پولیس اسٹیشنز کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے کہا کہ محمد طارق خان عوامی کالونی جبکہ فہیم انڈا اور یاسین کلفٹن کے علاقے سے لاپتہ ہوئے تھے۔ محمد یوسف پیر آباد، عبد اللہ سرجانی ٹائون اور جنید احمد نیو کراچی سے لاپتہ ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے 15 سالہ طارق، یوسف، جاوید و دیگر شہریوں کی بازیابی ہو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے لاپتہ شہریوں کی تصاویر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر شائع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔