اے این ایف کی کارروائیاں جاری ،1ٹن سے زائد منشیات برآمد کر کے 13 ملزمان گرفتار کر لیے

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ‘ترجمان

پیر 25 مارچ 2024 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، 13کاروائیوں میں 1ٹن سے زائد منشیات برآمد کر کے 13 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 1.8کلو آئس اور 1کلو ہیروئن برآمد ،اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوسری کاروائی میں قطر جانے والے مسافر سے 1.8 کلو ہیروئن برآمد، راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 1کلو ہیروئن برآمد، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کاروائی میں شارجہ اور جدہ جانے والے دو مسافروں سے 135 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد، ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 700 گرام آئس برآمد، کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 25 گرام آئس برآمد، شیخوپورہ میں ملزم سے 72 کلو افیون برآمد، کراچی سے 8.4کلو چرس اور 1.2کلو آئس برآمد، حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 7.2 کلو چرس برآمد، ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب ملزم سے 7کلو چرس برآمد،ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب دو کاروائیوں میں 3ملزمان سے 2کلو آئس اور 2.4کلو چرس برآمد جبکہ پشاور میں لائف کیئر ہسپتال کے قریب ملزم سے 2.9کلو ہیروئن اور 80گرام آئس برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔