لاہورمیں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر کی خودکشی

55سالہ عتیق الرحمن کی اہلیہ جھگڑوں سے تنگ آکر بچوں سمیت میکے آئی ہوئی تھی

پیر 25 مارچ 2024 15:23

لاہورمیں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر کی خودکشی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) لاہور میں نواب ٹائون کے علاقے میں روٹھی ہوئی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 55سالہ عتیق الرحمن کی اہلیہ جھگڑوں سے تنگ آکر بچوں سمیت میکے آئی ہوئی تھی۔منانے کی کوشش کے دوران ساتھ واپس چلنے سے انکار پر عتیق نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :