Live Updates

پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 4اپریل تک ملتوی

پیر 25 مارچ 2024 16:43

پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں ضمانت قبل از ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 4اپریل تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری محمد سعید خان سدوزئی عدالت پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل حکام نے توہین عدالت نوٹس پر اپنا تحریری جواب اور ٹیکنیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری ممکن نہ ہو سکی، وڈیو لنک حاضری کے حوالے سے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے ۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات