ہنگو پولیس نے دو منشیات سمگلروں کو گرفتار کرکے 18 کلو چرس برآمد کرلی

پیر 25 مارچ 2024 17:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) تھانہ سٹی پولیس ہنگو نے منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 18 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہنگو خالد خان کے مطابق پولیس نے ہنگو اور کوہاٹ کے سنگم پر واقع عبدالعلی چیک پوسٹ پرخفیہ اطلاع موصول ہونے پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کی ، اس دوران ایک مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 18 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ، شمالی وزیرستان اور ہنگو بلیامینہ سے تعلق رکھنے والے دونوں سمگلروں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیاگیا۔خالد خان نے کہا کہ منشیات سمگلروں کو کسی بھی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔