ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی شہرِ لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے پر عزم

رواں سال ابتک2489منشیات فروش گرفتار،مقدمات درج

پیر 25 مارچ 2024 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شہرِ لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے پرُ عزم ہیں ۔ڈویژنل ایس پیز کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون جاری ہے۔ شہری منشیات بیچنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں تا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ رواں سال ابتک2489منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں2411مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ سٹی ڈویژن پولیس نی620، کینٹ 481،سول لائنز236،صدر366، اقبال ٹاؤن388اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن نی402منشیات فروش گرفتارکئے ۔ملزمان سی1ہزار919کلوگرام سے زائد چرس،78کلو71 گرام ہیروئن،34کلو222گرام آئس،14ہزار965لٹرشراب سمیت بھاری مقدار میں افیون، پوست اور بھنگ بھی برآمد کی گئی ۔