سردار سربلند جوگیزئی کی پارٹی ،عوام کیلئے بے مثال عوامی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ،ایم یعقوب دلسوز

پیر 25 مارچ 2024 22:41

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) لورالائی پریس کلب کے سابق صدر ایم یعقوب دلسوز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی کی پارٹی بلوچستان و لورالائی ڈویژن کے عوام کیلئے بے مثال عوامی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں وہ ایک شفیق ملنسار اور پارٹی و غریب عوام کے ہمدرد اور ہم سب کیلئے ایک اثاثے سے کم نہیں انہیںپارٹی نے عام الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری نہ کر کے انکے پارٹی کے حقیقی کارکنوں اور حلقے کے عوام کو نامید اور مایوس کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب سینٹ کے ضمنی الیکشن میں ایک مرتبہ پھر ٹکٹ جاری نہ کرکے ان سے ناانصافی کی گئی میرٹ انصاف کا فقدان اہل بلوچستان کیلئے نیک شگون عمل نہیں اور نہ ہی اسطرع کے فیصلوں سے سیاسی استحکام اسکتا ہے جو لوگ سیاست عوام کیلئے کرتے ہیں تو پھراس طرع کے فیصلوں سے حقیقی نمایندے پارلیمان تک کس طرح پہنچے گے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زردار ی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سے ہونے والے ناروا سلوک ان میرٹ فیصلے کے خلاف اسکا نوٹس لیں انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی کہ وہ سردار سربلند جوگیزئی کو اپنا اور حکومتی ترجمان لیکر فوری اسکا نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ پورے بلوچستان اور لورالائی ڈویژن کے عوام اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی سکے موصوف میں کام کی صلاحیت کی کوئی کمی نہیں صرف انہیںاہم عہدے پر فائز کرکے ان کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ لیا جائے۔