Live Updates

بانی پی ٹی آئی اورسابق وفاقی وزیر مراد سعید کو منظرعام پرلانے کیلئے بڑا احتجاجی مظاہرہ

پیر 25 مارچ 2024 22:44

بانی پی ٹی آئی اورسابق وفاقی وزیر مراد سعید کو منظرعام پرلانے کیلئے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کا نشاط چوک مینگورہ سوات میں خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی ا ور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو منظر عام پر لانے کیلئے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اختر خان ایڈوکیٹ، سلطان روم، حمید الرحمان، محمد نعیم، سہیل سلطان ایڈوکیٹ، سلیم الرحمان، سٹی میئر شاہد علی خان کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان اور عوام نے شرکت کی۔

مظاہرین نے قائد عمران خان اور مراد سعید کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے اس سے قبل کہ قوم کی برداشت ختم ہو جائے قائد پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے جبکہ سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو منظر عام پر لایا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو سوات کے عوام جعلی ایف آئی آر پر مزید خاموش نہیں بیٹھے گی اور احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر احتجاج کی کال دیں گی، انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے ووٹ کے طاقت سے ہم قائد عمران خان کو رہائی اور مراد سعید کو منظر عام پر لائینگے اور صحت کارڈ کو بھی بحال کرینگے انہوں نے کہا کہ الحمدللہ صحت کارڈ بحال ہو چکا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد عمران خان اور مراد سعید بھی ہمارے درمیان ہونگے ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنی بھی جعلی ایف آئی آر عمران خان اور مراد سعید کے خلاف درج ہیں انھیں فوری طور پر ختم کردی جائے اور اس کی شفاف انوسٹیگیشن کی جائے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہم ان معزز ججز صاحبان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں حق و سچ پر مبنی فیصلے کئے اور ان کے درست فیصلوں کے باعث ہم ایوانوں تک پہنچے انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا حق ووٹ کے ذریعے ادا کردیا ہے اب ہماری باری ہے کہ قوم کے امیدوں پر پورا اترے انہوں نے جعلی فارم 47 پر مبنی وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے جیبوں کے بجائے غریب عوام کا خصوصی خیال رکھا جائے دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی مشکل کردی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو عمران خان کی ضرورت ہے اور واحد عمران خان ہی ہے جو اس ملک کو دلدل سے نکال سکتا ہے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ عوام نے پورے ملک میں ہمیں مینڈیٹ دیا لیکن رات کی تاریکی میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا یہ جعلی وفاقی حکومت فارم 47 والی ہے جو ملک کی ترقی و خوشحالی کی نہیں چاہتی یہ لوگ صرف ایوانوں کے بھوکے ہیں لیکن عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے ہم مشترکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور مراد سعید کو منظر عام پر لایا جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے فلسطین کے مسلمانوں کیلئے امداد کا اعلان کرکے ثابت کردیا کہ خیبرپختونخوا حکومت فلسطین کے مسلمانوں کیساتھ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر قائد عمران خان کو رہا کرنے اور مراد سعید کو منظر عام پر لانے کے الفاظ درج تھے احتجاجی مظاہرے سے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران اختر خان ایڈوکیٹ، سلطان روم، حمید الرحمان، محمد نعیم، سہیل سلطان ایڈوکیٹ، سلیم الرحمان، سٹی میئر شاہد علی خان اور چیئرمین تحصیل کبل سعید خان نے بھی خطاب کیا اور عمران خان کی رہائی اور مراد سعید کو منظر عام پر لانے پرزور دیا۔ مظاہرین نے بڑے ہجوم کی شکل میں نشاط چوک مینگورہ سے سہراب خان چوک تک ریلی بھی نکالی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات