مشیروزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی کا تیمرگرہ میں خاتون پر تشدد کا نوٹس، ملوث شخص گرفتار

پیر 25 مارچ 2024 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) مشیر وزیراعلیٰ برائے زکوٰة و عشر، سماجی بہبود و ترقی نسواں مشال اعظم یوسفزئی نے تیمرگرہ کے نواحی گاؤں میں خاتون پر تشدد کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو ملوث شخص کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی کے احکامات کی روشنی میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے متعلقہ دفعات کے مطابق مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی اس موقع پر کہنا تھا کہ خواتین پر کسی قسم کاتشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قوانین کے مطابق کاروائی کرکے سخت سزا دی جائے۔یادرہے گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹس پر تیمرگرہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص خاتون پر تشدد کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :