مسلم لیگ (ن) نے پی پی 147سے ملک ریاض کو ٹکٹ جاری کردی

147کی سیٹ حمزہ شہباز کی جانب سے چھوڑی گئی تھی ،ملک ریاض رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں

پیر 25 مارچ 2024 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی پی 147سے ملک ریاض کو ٹکٹ جاری کردی۔پی پی 147کی سیٹ حمزہ شہباز کی جانب سے چھوڑی گئی تھی جس پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں اب ملک ریاض حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ملک ریاض شاہدرہ سے مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔