نوشہروفیروز، بلال جتوئی کی گرفتاری کیلئے پولیس کا جتوئی ہائوس پر چھاپا

پیر 25 مارچ 2024 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماء غلام مرتضی جتوئی کے صاحبزادے بلال جتوئی کی گرفتاری کیلئے جتوئی ہائوس پر چھاپا مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے رہنماء غلام مرتضی جتوئی کے صاحبزادے بلال جتوئی کی گرفتاری کیلئے جتوئی ہائوس پر چھاپا مارا گیا، نوشہروفیروز پولیس کے مطابق جتوئی ہائوس پر گزشتہ رات چھاپا مارا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق الیکشن 2004 کے دن فائرنگ میں 5افراد زخمی ہوئے تھے جس کا مقدمہ درج ہے جس میں غلام مرتضی جتوئی کے صاحبزادے بلال جتوئی و دیگر نامزد ہیں۔پولیس کے مطابق بلال جتوئی نے تاحال ضمانت نہیں کرائی، وہ پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہے۔نوشہروفیروز پولیس حکام کے مطابق ایک زخمی کیجاں بحق ہونے پر مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔اس حوالے سے غلام مرتضی جتوئی نے موقف دیا ہے کہ سیاسی انتقامی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر پگارا سے مل کر آئندہ کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔