محمد علی جناح یونیورسٹی میں "ماجو فورم کل ہوگا

پیر 25 مارچ 2024 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر "ماجو فورم"کل 26مارچ منگل کے روز دوپہر 12بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

بلاک ڈی کی لایبریری میں ہونے والے فورم میں میزان بینک کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ اینڈ گروپ ہیڈ شریعہ کمپلائنس اور ڈائریکٹر آئی بی اے سینٹر فارایکسیلنس ان اسلامک فنانس احمد علی صدیقی'بورڈممبراینڈچئیرمین اکنامک کونسل ایمپلائرفیڈریشن محمود ارشد'بانی اور سی ایف اوانسپائرنگ ٹائم لیڈر سید محمد فرخ 'ڈین فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن ماجو ڈاکٹر حنافاطمہ اور فیکلٹی ممبرڈاکٹرعمررفیق اظہار خیال کرینگے۔

فورم کی میزبانی میڈیا کنسلٹنٹ ماجو مصطفی حبیب صدیقی کرینگے۔فورم میں طلبہ وطالبات کوسوال وجواب کاموقع دیاجائے گا۔فورم میں موضوع سے دلچسپی رکھنے شرکت کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :