م* سندھ بھر میں آفر آرڈر کے منتظر 25 ہزار سے زائد آئی بی اے ٹیسٹ پاس پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی امیدواروں نے بھرتی کے عمل کی بلاجواز بندش کے خلاف 18 اپریل کو کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے اعلان

پیر 25 مارچ 2024 20:50

+حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) سندھ بھر میں آفر آرڈر کے منتظر 25 ہزار سے زائد آئی بی اے ٹیسٹ پاس پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی امیدواروں نے بھرتی کے عمل کی بلاجواز بندش کے خلاف 18 اپریل کو کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امیدوار ذیشان جان کلیری، خالد ٹالپر، آئی بی اے امیدواروں کے رہنما ارباب علی آریجو اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک کراچی میں احتجاج جاری رہے گا، بلا تاخیر بھرتی کا عمل بحال کیا جائے اور انتظار کرنے والے امیدواروں کو ایک ہفتے کے اندر احکامات جاری کیے جائیں، پرائمری اساتذہ کو سروس اسٹرکچر دیا جائے، بند اسکول کھولے جائیں اور چھپائی گئی سیٹیں ظاہر کی جائیں، نئے ایس این اے کی منظوری دی جائے اور انتظار کی مدت میں 31 دسمبر 2025 تک اضافہ کیا جائے۔

اس حوالے سے تحریک کو مزید موثر بنانے اور حکومت کی جانب سے تاخیر کی صورت میں 31 مارچ کو حیدرآباد اور 7 اپریل کو سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ 30 مارچ، 6 اپریل اور 14 اپریل کو سوشل میڈیا کے ذریعے ڈیجیٹل احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جائے گا، اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو 18 اپریل کو کراچی جا کر وزیراعلیٰ کے سامنے دھرنا دیں گے۔