تھانہ سہالہ پولیس نے تہرے قتل کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 25 مارچ 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) تھانہ سہالہ پولیس نے تہرے قتل کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پیر کو ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل اور 6 کو زخمی کر دیاتھا اورروپوش ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے کر جلد ملزمان کو گرفتار کرنے احکامات جاری کئے تھے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت سے سزا دلوائی جائے گی۔