یمن میں ایک کروڑ78لاکھ افراد کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے، عالمی ادارہ صحت

منگل 26 مارچ 2024 09:20

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے یمن میں صحت کے بگڑتے ہوئے بحران بارے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ17.8 ملین ( 1 کروڑ 78 لاکھ) افراد کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔شنہواکے مطابق ڈبلیو ایچ او نے یمن میں صحت کے بگڑتے ہوئے بحران پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ 17.8 ملین افراد جن میں سے نصف بچے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یمن میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے آرٹورو پیسیگن نے یمنی تنازعے کی نویں برسی کے موقع پر خوفناک صورتحال کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ اس جنگ نے صحت کی صورتحال خراب اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہےجس سے لاکھوں لوگوں کو ہنگامی طور پر صحت اور بنیادی ضرورتوں کوپورا کرنے کے لئے فوری امد اد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی امداد میں کمی کے باعث لاکھوں لوگوں کی جانیں خطرے میں ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے 5 سالوں میں ڈبلیو ایچ او نے یمن کے لیے فنڈنگ میں 45 فیصد کمی دیکھی ، 2024 میں صحت کی ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیے 77 ملین امریکی ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بچے خاص طور پر خطرے میں ہیں، علاقے میں غذائی قلت ، پولیو، خسرہ، پرٹیوسس اور خناق جیسی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :