ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

منگل 26 مارچ 2024 16:12

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) محکمہ موسمیات نے ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ 27 مارچ کو ملک میں داخل ہو گا،28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیگا،31مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 29 مارچ کو لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں تیزہوائوں کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں، صوبے کے جنوبی اضلا ع میں موسم خشک اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت ایک سے دو درجہ کمی کا امکان ہے،28 اور 29 مارچ شہر قائد میں سمندری ہوائیں بھی بحال رہیںگی۔

متعلقہ عنوان :