ڈی آئی جی ایسٹ زون کی سربراہی میں یوم علی کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

منگل 26 مارچ 2024 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈی آئی جی پی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر کی سربراہی میں یوم علی 21رمضان المبارک کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، پہلے سے بہتر سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایسٹ زون پولیس کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ زون میں منعقدہ اجلاس میں ایسٹ زون کے تمام ایس ایس پی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر اور مجالس ، جلوس کے شیعہ ذمہ داران سمیت چیئرمین اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی اور اپنی گزارشات اور مسائل سے ڈی آئی جی ایسٹ زون کو آگاہ کیا۔

اجلاس کے منتظمین نے ڈی آئی جی ایسٹ زون کو یوم علی کے جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے روٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی نے یوم علی کے دن تمام سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ ساتھ دوسرے انتظامی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اداروں کو خطوط بھی جاری کئے۔اس موقع پر منتظمین نے ڈی آئی جی ایسٹ زون کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعائون کی یقین دہانی کرائی ۔