wنئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ

منگل 26 مارچ 2024 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ قومی ایئر لائن (پی آئی ای) کی نجکاری آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ہو گی، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ایل او آئی جاری کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جون یا جولائی کے دوران نجکاری کا پراسس مکمل کر لیا جائے گا، پی آئی اے کا نقصان اور قرض 700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، قومی ایئرلائن کے ذمے کمرشل بینکوں کا 270 ارب روپے تک قرض واجب الادا ہے۔ پی آئی اے حکومت کی ساڑھے 300، ایف بی آر اور پی ایس او کی بھی نادہندہ ہے۔ پی آئی اے بورڈ اجلاس نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کی توثیق کردی، پی آئی اے نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔