ةانٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام

-کوئٹہ اور چاغی سے کروڑوں روپے کی منشیات اور کرسٹل ہیروئن برآمد کرکے قبضے میں لے لی

منگل 26 مارچ 2024 18:40

,کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) انٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ اور چاغی سے کروڑوں روپے کی منشیات اور کرسٹل ہیروئن برآمد کرکے قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے مختلف علاقوں جس میں کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن 230 کلو، کرسٹل 220 کلو، جبکہ دوسری کارروائی میں چاغی کے علاقے سے افیون 100 کلو اور چرس 80 کلو برآمد کرکے قبضے میں لے لی برآمد کی جانے والی منشیات اندرون ملک سمگل کی جارہی تھی کہ اے این ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی مزید کارروائی اے این ایف کا عملہ کررہا ہے۔