حکومت اوور بلنگ پر قابو پانے کیساتھ بجلی کی قیمتیں کم کرے۔300 یونٹس تک بلوں پر ٹیکس عائد نہ کیا جائے رائے شہادت خاں کھرل

منگل 26 مارچ 2024 18:40

F جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار ایم پی اے رائے شہادت خاں کھرل نے کہا کہ300 یونٹس تک بلوں پر ٹیکس عائد نہ کیا جائے حکومت اوور بلنگ پر قابو پانے کیساتھ بجلی کی قیمتیں کم کرے۔ بجلی کی چوری روکنے کے بجائے حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمینٹرینز اسمبلی میں دھینگا مشتی کی بجائے ملکر کام کریں اور اپنی پرفارمینس سے ملک حالات بہتر بنائیں این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان کو لحاظ سے خود مختار بنانا پیپلز پارٹی کی قیادت کی اولین ترجیح ہے تاکہ فیصلوں کے لئے کسی کے پاس نہ جانا پڑے پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار ایم پی اے رائے شہادت خاں کھرل نے کہا کہ کڑے حالات میں عالمی مالیاتی اداروں سے مدد لینا پڑی ہے جس کیلئے ایسی شرائط طے کرنا ہوتی ہیں جن سے عوام پر بوجھ نہ پڑے اور پیپلز پارٹی نے بھی ن لیگ کی وفاقی حکومت پر اپنا یہ موقف واضح کر دیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کہہ چکے ہیں کہ ہمارا مقابلہ غربت سے ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کی وجہ سے ہم نے قیادت کو کھویا ہے ہم ن لیگ کی کسی ایسی پالیسی کو سپورٹ نہیں کریں گے جو عوام کے لئے مشکلات کا باعث بنے ملک میں امن و امان کیلئے ہر طرح سے تعاون شاملِ حال رکھا جائے گا۔