ش* قرآن مجید امت کی رہنمائی کرتا اور فلاح کاراستہ دکھاتا ہے۔ عبدالرزاق خان

) اس ماہ مبارک میں غزہ کے مسلمانوںکی رمضان المبارک میں دل کھول کر مالی مدد کرے، امیرجماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی

منگل 26 مارچ 2024 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی عبدالرزاق خان نے علاقہ پاک کالونی میں دعوت افطار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک ایک کتاب انقلاب اور مکمل نظام حیات ہے اور اس کی تشریح رسول اللہ کی ذات ہے، رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ رمضان البارک ہمیں صبر اور بھوک برداشت کرنے غریبوں کا خیال کرنے اور اللہ کے راستے میں دل کھول کر خرچ کرنے کی تلقین کرتا ہے۔

ہمیں رمضان کی مبارک سعاتوں میں اپنے رب کی رضا کی فکر اور مخلوق خدا کی خدمت کرنی چاہئے۔ رمضان المبارک کا مہینہ خالق کی جانب سے مخلوق کیلئے عظیم تحفہ ہے۔ جو لوگ اس مہینے میں فیوض و برکات پا لیتے ہیں ان کی دنیا اور آخرت سنور جاتی ہے قرآن کتاب انقلاب ہے، یہ صرف انفرادی زندگیاں تبدیل نہیں کرتی، بلکہ حکومت،ریاست،معیشت،معاشرت،قانون کو بھی بدل دیتی ہے۔

(جاری ہے)

قرآن سود کو حرام اور اللہ و رسولﷺ کے ساتھ کھلی جنگ قرار دیتا ہے، آج بدقسمتی سے سودی معیشت کی وجہ سے ملک وقوم پر یہ جنگ مسلط ہے۔حکمران ترقی اور مختلف ضروریات کے نام پر سودی قرضے کے حاصل کر رہے اور اس کے بدلے آئی ایم ایف،ورلڈ بینک ہمارے ایمانی تقاضوں کے منافی مطالبات منوانے کی کوشش کر رہے ہیں،نصاب سے قرآنی آیات بالخصوص جہاد سے متعلق آیات کو نکالنا،روزمرہ کی اشیائے ضروریات سے سبسڈی ختم کرناکرنے جیسے مطالبات انہی قرضوں کی وجہ پاکستان سے کیے جا رہے ہیں۔

جماعت اسلامی ایسی سودی نظام کو ختم کرنے اور ملک خدادان پاکستان میں اسلامی قوانین نافذ کرنے کی جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی اس گلے سڑے نظام کو ختم کرکے اللہ کی زمیں پھر اللہ کا نظام قائم کرنا چاہتی ہے مغربی شر پسند اقدامات کے باوجود اسلام کا کلچر تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کی وجہ سے مغربی ممالک خائف ہیں۔ مغرب کے تمام نظام تباہ و برباد ہوچکے ہیں ، انسانوں کے بنائے ہوئے فلسفوں کی کوئی حقیقت نہیں ، مفاد پرست حکمران چند لوگوں کو خوش کرنے کے لیے پوری قوم کو مختلف مسائل میں مبتلا کرکے اپنے ٍایمان کا سودا کرتے ہیں،مغرب ممالک کے ذہنی غلام حکمران مسلمانوں کو دھوکے میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو شام، فلسطین، کشمیر اور دیگر اسلامی ممالک میں نسل کشی نظر نہیں آتی جماعت اسلامی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

رمضان کے بابرکت مہینہ میں تعلق با اللہ مضبوط کرنے سمیت غزہ کے مظلوم مسلمانون ملک ملت و پوری انسانیت کی حفاظت کے لیے خصوصی دعاِئیں کی جائیں اور غزہ کے مظلوم مسلمانون کی رمضان المبارک میں دل کھول کر مالی مدد کرے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھیں، حضور اکرم ﷺنے اس ماہ مبارکہ کو غم خواری کا مہینہ قرار دیا ہے۔ماہ رمضان، محبت، ہمدردی اور ایثار کا درس دیتا ہے رمضان المبارک میں جھوٹ،بہتان،غیبت سے بچنے کا واحد راستہ ذکر اللہ ہے جس سے دلوں کو اطمینان ملتا ہے۔#