Live Updates

ج*اداروں کی تباہی شریف خاندان کا پرانا وطیرہ اور روایت ہے،تحریک انصاف

&احد چیمہ، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے جواب طلبی اور جامع تحقیقات کی جائیں،ترجمان

منگل 26 مارچ 2024 18:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے صفِ اوّل کے تعلیمی ادارے کی تباہی کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے،ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اداروں کی تباہی شریف خاندان کا پرانا وطیرہ اور روایت ہے،اپنے ادوارِ اقتدار میں ان مجرموں نے پولیس، انتظامیہ اور عدلیہ سمیت پوری ریاستی مشینری کو کرپٹ اور تباہ و برباد کیا،پنجاب میں اقتدار پر قابض وزیراعلیٰ کی اپنی ذاتی زندگی میرٹ چوری، جھوٹ، کرپشن، بلیک میلنگ اور مینڈیٹ چوری سے عبارت ہے، ایچی سن کالج کے پرنسپل کا استعفیٰ جاتی امراء کے مجرموں کی پوری سیاست، ترجیحات اور اندازِحکمرانی کا خلاصہ ہے، والدین اور شہری تعلیم اور تعلیمی اداروں کی تباہی پر سراپا احتجاج ہیں، اس معاملے کی مکمل اور جامع تحقیقات کی جائیں اور احد چیمہ، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے بھرپور جواب طلبی کی جائے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات