بعض غیرملکی عناصر پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں

پاکستان اورچین کے درمیان اختلافات پیدا کرنےکی شعوری کوشش کی جارہی ہے بشام میں تازہ ترین واقعے میں5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، یقینی بنایا جائے گا کہ دہشتگرد مناسب انجام تک پہنچیں۔ ترجمان پاک فوج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 مارچ 2024 18:50

بعض غیرملکی عناصر پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 مارچ 2024ء) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بعض غیرملکی عناصر پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں، پاکستان اور اسٹریٹجک اتحادیوں بالخصوص چین کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی شعوری کوشش کی جارہی ہے ،بشام میں تازہ ترین واقعے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہم سب مل کر مصیبت اور برائی پر غالب آئیں گے،یقینی بنایا جائے گا کہ دہشتگرد مناسب انجام تک پہنچیں، پاکستان دہشتگردی کے خلاف بطور فرنٹ لائن ریاست مقابلہ کرنے والا واحد ملک ہے۔

یہ کاروائیاں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کو پست نہیں کرسکتیں۔ مسلح افواج کے خلاف تشدد کی ایسی گھناؤنی کاروائیاں ہمارے عزم کو پست نہیں کرسکتیں۔

(جاری ہے)

بعض غیرملکی عناصر اپنے مفادات کے تحت پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔ پاکستان اور اسٹریٹجک اتحادیوں بالخصوص چین کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی شعوری کوشش کی جارہی ہے۔

یہ عناصر مسلسل دہشتگردی کے سرپرستوں کے طور پر بے نقاب ہورہے ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہم اسٹریٹجک پراجیکٹس کو نشانہ بنایا جارہا ہے، قوم اس بزدلانہ کاروائی کی بلاامتیاز مذمت کرتی ہے۔ پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کھڑی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات داخلی سلامتی کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہے، گوادر ، تربت اور بشام میں بزدلانہ کاروائیاں صورتحال کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہے۔ مسلح افواج نے گوادر اور تربت میں دہشتگردی کی کوششوں کو ناکام بنایا، بشام میں تازہ ترین واقعے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔