کراچی میں جناح اسپتال (NICVD)کی پارکنگ مافیا کی منمانیاں عروجوں پر

منگل 26 مارچ 2024 19:35

%کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) اسپتالوں میں بھی پارکنگ مافیا بے لگام ہو گئی مافیا نی100روپے پارکنگ فیس کے بجائی150روپے زبردستی پارکنگ کے لینا شروع کر دیے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کا مہنگائی سیب برا حال ہے تو دوسری جانب پارکنگ مافیاں عوام کا خون پینے لگی ہے۔کراچی میں پارکنگ مافیا کی بدمعاش ایسی کہ ان کے آگے آعلیٰ افسران سمیت دیگر سرکاری ادارے بھی خاموش ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی توجہ اس جانب کرواتے ہوئے کہا کہ ایک نظر پارکنگ مافیاں پر بھی ڈالتے ہوئے ان کے خلاف ایکشن لیں۔جناح اسپتال ہو یا سول اسپتال یا پھر عباسی شہید اسپتال ہر جگہ پارکنگ مافیاں نے اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں۔مریض کے ساتھ آئے شہری ان پارکنگ مافیاں سے بیزار آگیے۔کوئی ان کو دیکھ پوچھنے والا نہیں۔شہریوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب،آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور اعلیٰ افسران سے گزارش کی ہے کہ اسپتالوں کے اطراف سے پارکنگ مافیاں کو ختم کیا جائے اور سرکاری اسپتالوں کے اطراف عوام کیلئے پارکنگ مفت کی جائے۔#