ساہیوال،خاوند کے قتل کا مقدمہ متوفیہ بیوی کیخلاف درج

منگل 26 مارچ 2024 20:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پولیس یوسف والا نے چک70پانچ ایل میں خاوند کو قتل کرنے کے الزام میں اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،عشرت بی بی متوفیہ خود کشی کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

مقتول ارشد علی ملک کو اس کی بیوی عشرت بی بی نے گھریلو ناچاقی پر چھری کے وار کر کے قتل کر دیا اور پھر بجلی کے پنکھے میں پھندا ڈال کر جھول گئی۔ مقتول کے بھائی اصغر علی کی مدعیت میں پولیس نے ملزمہ عشرت بی بی متوفیہ کے خلاف 302ت پ درج کر لیا ہے۔ دونوں بچوں کو مقتول کے بھائی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔